کورونا کی تیسری لہر۔۔لاہور نے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

Mar 22, 2021 | 13:05:PM
کورونا کی تیسری لہر۔۔لاہور نے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد  نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح بڑھ رہی ہے اور لاہورمیں مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد تک پہنچ چکی ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح بڑھ رہی ہے جس کے پیش نظر حکومت نےسمارٹ لاک ڈاؤن لگاکرپابندیاں بڑھائی ہیں۔ لاہوراوردیگرشہروں کےہسپتالوں میں تسلی بخش انتظامات ہیں، نجی ہسپتالوں کو جلد ویکسین مہیا کی جائے گی جس کے بعد پیریامنگل سےنجی ہسپتالوں میں ویکسینیشن شروع ہوجائےگی۔ لاہورمیں مثبت کیسزکی تعداد12فیصدتک پہنچ چکی ہے، شہریوں سےدرخواست ہےبزرگ شہریوں کوویکسین لگوائیں، شہریوں کو ماسک پہن کر سب کو بچانا ہوگا۔

خیال رہے کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تشویشناک صورت اختیار کرلی ہے ، چوبیس گھنٹے میں موذی وائرس سے20 افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید 3 ہزارچھ سو 73مریض سامنے آئے اور کیسز مثبت آنےکی شرح 8.4 فیصد رہی۔