شادی شدہ عورت نے عامل کے کہنے پر معصوم بچے کی جان لے لی

Mar 22, 2021 | 09:33:AM
 شادی شدہ عورت نے عامل کے کہنے پر معصوم بچے کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک شادی شدہ عورت نے جعلی عامل کے بہکاوے میں آکر ایک معصوم بچے کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماں بننے کیلئے جعلی عامل کےکہنے پر خاتون نے بچے کا قتل کردیا تھا ۔ یہ سنسنی خیز معاملہ دہلی کے روہنی علاقہ میں پیش آیا ۔ 20 مارچ کو پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک ساڑھے تین سال کا بچہ گھر سے لاپتہ ہے ۔پولیس نے گھر کے آس پاس بچے کی تلاش شروع کردی ۔ اسی دوران پڑوس کی چھت پر پولیس کو ایک مشتبہ سفید رنگ کا بیگ ملا ۔ شک ہونے پر پولیس نے بیگ کھولا ، تو اس سے بچے کی لاش برآمد ہوئی ، جس کے گلے پر نشان تھا اور ابتدائی جانچ میں لگا کہ بچہ کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ۔ دہلی پولیس نے قتل کا کیس درج کیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ بچہ کو آخری مرتبہ پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون نیلم کے ساتھ دیکھا گیا تھا ۔ خاتون سے جب سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اعتراف کرلیا کہ یہ قتل اس نے ہی کیا ہے ، لیکن نیلم نے قتل کی جو وجہ بتائی ، اس کو سن کر پولیس کے بھی ہوش اڑ گئے ۔ملزم خاتون بتایا کہ وہ اپنے گاؤں ہردوئی میں ایک عامل سےملی تھی ، جس کو  اس نے بتایا کہ اسکی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور وہ ماں نہیں بن پا رہی تھی ، اور آئے دن اسے طعنے دئے جاتے تھے ۔عامل نے خاتون سے کہا کہ وہ ماں اسی وقت بن سکے گی ، جب وہ ایک بچہ کی قربانی دے گی ۔ اس کے بعد نیلم نے 20 مارچ کو پڑوس میں رہنے والے ساڑھے تین سال کے بچہ کو چھت پر تنہا کھیلتا ہوا دیکھا اور اس کو  پکڑ کر قتل  کر دیا اور پھر اس کے لاش کو ایک بیگ میں چھپا دیا ۔ اب دہلی پولیس ہردوئی کے رہنے والے اس عامل  کو تلاش کررہی ہے ۔