مولانا فضل الرحمان کو عمران خان کے کورونا پر شک ہے تو وزیراعظم کو جا کر گلے لگا لیں ، گورنر سندھ

Mar 22, 2021 | 00:08:AM
مولانا فضل الرحمان کو عمران خان کے کورونا پر شک ہے تو وزیراعظم کو جا کر گلے لگا لیں ، گورنر سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل کاکہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان ہارے ہوئے اور تھکے ہوئے انسان ہیں ،وہ کوئی بھی الزام کسی پر بھی لگا سکتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان کو عمران خان کے کورونا پر شک ہے تو وزیراعظم کو جا کر گلے لگا لیں ۔
گورنر سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو پتہ ہی نہیں کہ کیا کرنا ہے، غیر سیاسی اور ناسمجھ آدمی کا نام فضل الرحمان ہے ،عمران اسماعیل کاکہناتھا کہ اپوزیشن کو ایسی چیز کے پیچھے لگا دیا جسکا وجود ہی نہیں ،کبھی دھرنا کبھی استعفیٰ جبکہ پاکستان کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔
ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم کو کورونا ویکسین لگانے کی وجہ سے نہیں ہوا، ویکسین کے بارے میں اڑائی جانے والی خبریں غلط ہیں ،عوام ویکسین ضرور لگوائیں اور کورونا کو سنجیدہ لیں ۔
گورنر سندھ نے کہاکہ عمران خان روزانہ مضبوط سے مضبوط ترین ہو رہے ہیں، اسکا علم مولانا فضل الرحمان اور انکے حواریوں کو بھی ہے، چند دنوں کی بات ہے عمران خان نئی اننگز کا جلد آغاز کریں گے۔