’’الزامات سے باعزت بری ہونے والا سرکاری ملازم مکمل تنخواہ اور مراعات کا حقدار ہوگا‘‘

Jun 22, 2026 | 17:58:PM
’’الزامات سے باعزت بری ہونے والا سرکاری ملازم مکمل تنخواہ اور مراعات کا حقدار ہوگا‘‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق الزامات سے باعزت بری ہونے والا سرکاری ملازم مکمل تنخواہ اور مراعات کا حقدار ہوگا۔

 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا جس کے مطابق باعزت بریت پر ملازم کی غیر حاضری کی مدت کو 'ڈیوٹی پر گزارا گیا وقت' تصور کیا جائے گا،محکمانہ اور فوجداری کاروائی کی نوعیت الگ الگ ہے دونوں بیک وقت جاری رہ سکتی ہیں۔ 

فیصلےکے مطابق تادیبی کاروائی کے ذریعے ملازمت سے برخاستگی سے قبل ملازم کو جواب کا موقع نہ دینا آئینی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جبکہ میاں عبدالسعید کی اپیل منظور کر لی گئی،سپریم کورٹ نے2 ماہ میں بحال ہونے والے ٹیچر کی سابقہ مراعات کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ فوجداری کیس میں سزا پر بنوں کے گریڈ 17 کے سکول ٹیچر کو نوکری سے نکالا گیا تھا،ہائیکورٹ سے بریت کے بعد محکمے نے بحال کر کے سابقہ مراعات دینے سے انکار کر دیا تھا۔ 
 

c.a._680_2020 by  Tufail Ahmad Hasanzai

 یہ بھی پڑھیں :  امن مذاکرات، پاکستانیوں نے کتنے ایرانی ریال خرید لیئے ؟ تفصیل سامنے آ گئی