امریکی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی،ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے:پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، خطے میں کشیدگی اور تشدد میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مزید کشیدگی کے سنگین علاقائی اور عالمی اثرات ہو سکتے ہیں شہری جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں منفرد کاروبار، منافع نے سب کو حیران کر دیا
پاکستان نے مطالبہ کیا کہ تمام فریقین بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کریں، بحران کا واحد حل اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق مذاکرات اور سفارتکاری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حملے اسرائیلی حملوں کا تسلسل ہیں، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پرگہری تشویش ہے، یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی
مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات ڈالے گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے، تنازع کو فوری ختم کیا جانا ضروری ہے، تمام فریقین بین الاقوامی قانون اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی پاسداری کریں۔
مذاکرات اور سفارتکاری ہی خطے کے مسائل کا واحد حل ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بحران کا پرامن حل ضروری ہے