عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

Jun 22, 2022 | 21:37:PM
عالمی مارکیٹ، خام تیل، قیمتوں میں کمی،
کیپشن: خام تیل کا کنواں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں سات فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 7.08 ڈالر فی بیرل سستا ہوگیا، امریکی خام تیل 6.49 فیصد کمی سے 102.44ڈالر فی بیرل تک گرگیا جبکہ لندن برینٹ آئل 6.64 ڈالر فی بیرل سستا ہوگیا، لندن برینٹ آئل 5.82فیصد کمی سے 108 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق دو ہفتے میں امریکی خام تیل 18.40ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے جبکہ لندن برینٹ آئل 14ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے، امریکی صدر بائیڈن کا مقصد امریکی ایندھن کی لاگت کو کم کرنا ہے ،توقع ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن آج کانگریس سے مطالبہ کریں گے کہ وہ پٹرول پر وفاقی ٹیکس کو عارضی طور پر معطل کر دیں، تاکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کیا جا سکے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کا صارفین پر پڑنے والے دباو¿ کو کم کیا جا سکے،ایندھن کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے سات تیل کمپنیاں کل بائیڈن سے ملاقات کرنے والی ہیں۔رپورٹ کے مطابق روس پر تیل کی پابندیوں پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے پر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا نیب قانون میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان