13جولائی کو فرد جرم۔۔گیلانی احتساب عدالت طلب

Jun 22, 2021 | 21:02:PM
13جولائی کو فرد جرم۔۔گیلانی احتساب عدالت طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)اسلام آبادکی احتساب عدالت نے اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کو 13 جولائی کو فردِ جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے سماعت کی جس کے دوران یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔نیب نے سابق وزیرِ اعظم کے خلاف کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔
عدالت کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو 13 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزموں کو فردِ جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ عائزہ خان کا نیا کردار سوشل میڈیا پر وائرل