گھر میں گھس کر زیادتی کا الزام۔امام مسجد کے سر کےبال اور موچھیں مونڈ دیں

Jun 22, 2021 | 15:26:PM
گھر میں گھس کر زیادتی کا الزام۔امام مسجد کے سر کےبال اور موچھیں مونڈ دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاڑکانہ کے رہائشی امام مسجد پر گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی اور نقدی و زیورات لوٹنے کا الزام، اہلخانہ نے پکڑ کر تشدد کے بعد سر کے بال اور موچھیں مونڈدیں۔مولوی زخمی حالت میں ہسپتال داخل۔

تفصیلات کے مطابق  گھر والوں نے مسجد کے پیش امام مولوی ماجد ابڑو کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا مولوی کے سر کے بال،موچھیں بھی مونڈکر تذلیل کی گئی۔

دوسری جانب مولوی ماجد کا کہنا ہے کہ لیاقت کھوکھر  نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا، لیاقت کھوکھر اپنے دوست کے ساتھ شراب کے نشے میں دھت تھا، مولوی ماجد نے یہ بھی بتایا کہ  لیاقت کھوکھر نے خود گھر بلاکر تشدد کرکے موچھیں اور سر کے بال منڈواکر تذلیل کی۔

مولوی ماجد ابڑو واقعہ کے بعد ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی دڑی تھانہ پہنچ کر معاملے کی انکوائری شروع کردی ،زیادتی کی شکار خاتون نازیہ کھوکھر کو بھی تھانے طلب کرلیا گیا میڈیکل کے لیے چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    خوف کی علامت !!!جہنمی کنواں یا’’جنات اور شیطانوں کا قید خانہ‘‘؟