سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کرگئیں

Jul 22, 2025 | 21:23:PM
سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ کی والدہ انتقال کرگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ بن فیصل بن ترکی بن فرحان آل سعود کی والدہ انتقال کر گئیں۔ 

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ عبدالرحمان بن عبداللہ بن فیصل بن ترکی بن فرحان آل سعود کی والدہ کا انتقال آج بروز منگل ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی۔

مرحومہ کی نماز جنازہ  بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی گئی،ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی والدہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی ایف 35 اسٹیلتھ طیارہ 37 دن بعد بھارت سے واپس روانہ: بھارتی میڈیا