برطانوی ایف 35 اسٹیلتھ طیارہ 37 دن بعد بھارت سے واپس روانہ: بھارتی میڈیا

Jul 22, 2025 | 17:57:PM
برطانوی ایف 35 اسٹیلتھ طیارہ 37 دن بعد بھارت سے واپس روانہ: بھارتی میڈیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )برطانوی شاہی بحریہ کا جدید ترین ایف 35 اسٹیلتھ طیارہ 37 دن بھارت میں گراؤنڈ رہنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ایف 35 طیارے نے خراب موسم ،ایندھن کی کمی کی وجہ سے 14 جون کو کیرالہ میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی، ایف 35 طیارے کی واپسی کے موقع پر ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کا بتایا گیا تھا۔

یہ برطانوی طیارہ برطانوی شاہی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز ایچ ایم ایس پرنس آف وہیلز پر تعینات تھا، بتاتے چلیں کہ ایف 35 طیارے کا شمار دنیا کے جدید ترین پانچویں جنریشن کے طیاروں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کی آسٹروی چانسلر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات