اسحاق ڈار کی آسٹروی چانسلر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے آسٹروی چانسلر کے خصوصی ایلچی برائے عالمی امور، پیٹر لانزکی سے نیویارک میں ملاقات کی,فریقین نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان مثبت دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات پائیدار ترقی پر اعلیٰ سطح سیاسی فورم (HLPF) کے موقع پر ہوئی,فریقین نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان مثبت دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا, تعلیم، سیاحت اور کاروبار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیٹر لانزکی نے آسٹریا کی معیشت اور معاشرت میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقوام متحدہ سمیت کثیرالملکی فورمز پر قریبی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی, آسٹریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار و صدارت کے دوران کارکردگی کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: چندا نے اپنے شوہر کا 300 کروڑکا قرض منظور کرکے64کروڑ روپے رشوت لے لی