سرفراز نواز کی  ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کی تصویر،سابق کرکٹر کا ویڈیو بیان جاری

Jul 22, 2025 | 20:42:PM
سرفراز نواز کی  ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کی تصویر،سابق کرکٹر کا ویڈیو بیان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد علی ملک)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز نواز کی برطانیہ کے ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

برطانیہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے ان کے مداحوں اور کرکٹ شائقین نے سرفراز نواز کو فون کرکے انکی خیریت دریافت کی ، میڈیکل چیک اپ کی فوٹو وائرل ہونے کے بعد سرفراز نواز نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ روبصحت ہیں اور وہ معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لئے ہسپتال گئے، جہاں انکی ای سی جی کروائی گئی، اب وہ اپنے گھر میں آرام فرما رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت،بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال،مقامی آبادی خالی کرنیکا حکم