گلگت،بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال،مقامی آبادی خالی کرنیکا حکم
دریائے گلگت میں پانی کے بہائو میں خطرناک حد تک اضافہ ،ریکسیواقدامات کیلئے پاک فوج اور حکومتی ادارے متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے بعد کلوڈ برسٹ سے ندی نالوں میں بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال ہے ، دریائے گلگت میں پانی کے بہاو میں خطرناک حد تک اضافہ ،ضلعی انتظامیہ نے مقامی آبادی کو فوری خالی کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت کے نواحی علاقے دنیور نالے میں طغیانی آنے سے دریائے گلگت میں پانی کے بہاو میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، شدید بارشوں کے بعد کلوٹ برسٹ سے ندی نالوں میں بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال ہے ،
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ادارے متحرک کیئے ہیں بابوسر میں آنے والے سیلابی صورتحال کے بعد ریکسیواقدامات کیلئے پاک فوج اور حکومتی ادارے کام کررہے ہیں۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے 24 نیوز سے گفتگو
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے
گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے بعد نالے بپھر گئے ہیں،گلگت کے علاقے دنیور نالے میں بڑا سیلابی ریلہ دریائے سندھ میں شامل ہو گیا،استور نالے میں بھی کلوڈ برسٹ سے بڑا سیلاب آ گیا ہے ۔دنیور نالے میں سیلاب آنے سے دریائے ہنزہ کا رخ تبدیل ہو گیا ہے اور پانی مقامی آبادی میں داخل ہو گیا ہے،ضلعی انتظامیہ نے مقامی آبادی کو فوری خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چندا نے اپنے شوہر کا 300 کروڑکا قرض منظور کرکے64کروڑ روپے رشوت لے لی