’ 242 افراد جاں بحق،598 زخمی‘ 26 جون سے 22 جولائی تک کے نقصانات کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے ) نے مون سون بارشوں سے 26 جون سے 22 جولائی تک کے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق، 26 جون سے 22 جولائی 2025 کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث 242 افراد جاں بحق اور 598 زخمی ہو چکے ہیں،صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 116 بچے بھی شامل ہیں۔
پنجاب میں 135 افراد جاں بحق، 470 زخمی ہوئے جو کہ سب سے زیادہ نقصان ہوا،خیبرپختونخوا میں 56 اموات، 71 زخمی ہوئے،سندھ میں 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی ہوئے ،بلوچستان 16 اموات اور4 زخمی ہوئے ،آزاد کشمیر 1 شخص جاں بحق ہواجکبہ اسلام آباد میں 6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
مالی نقصان کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 854 گھروں کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا،208 مویشی پانی میں بہہ گئے،12 پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تاریخی دریادجلہ و فرات بھی موسمیاتی تبدیلی کی زد میں!