دوسرا ٹی ٹوئنٹی :بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 8 رنز سے ہرا دیا

Jul 22, 2025 | 17:35:PM
دوسرا ٹی ٹوئنٹی :بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 8 رنز سے ہرا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیشی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی، پاکستانی ٹیم کے 6 کھلاڑی صرف 30 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے تھے، فہیم اشرف نے 32 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

بلے باز عباس آفریدی نے 13 گیندوں پر 19 سکور کیے، احمد دانیال نے 11 گیندوں پر 17 سکور کیے، بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف کو 134 رنز کا ہدف دیا ہے، بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں پر 133 رنز بنائے، ذاکر حسین 55، مہدنی حسن 33 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، احمد دانیال، عباس آفریدی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں،  پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا, دونوں ٹیمیں میرپور کے شیر بنگلہ  کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی گئی ہے، ابرار کی جگہ احمد دانیال اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔

بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تسکین اور تمیم کی جگہ نعیم شیخ اور شریف الاسلام ٹیم میں واپس آئے ہیں, پاکستان کو بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں سیریز میں شکست کی تاریخی رسوائی سے بچنے کیلیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے، پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

پاکستان الیون:
فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، احمد دانیال

بنگلہ دیش الیون:
پرویز حسین ایمان، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شریف الاسلام، مستفیض الرحمان

یہ بھی پڑھیں :کورولش عثمان کےہیروبراک اوزچیویت نے سیریز چھوڑ دی