دورہ انگلینڈ : پاکستان شاہینز کےساجد خان زخمی

Jul 22, 2025 | 10:20:AM
دورہ انگلینڈ : پاکستان شاہینز کےساجد خان زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں شامل سپنر ساجد خان زخمی ہوگئے جس کے بعد وہ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ٹون برج میں پریکٹس کے دوران دائیں انگوٹھے میں ساجد خان کے فریکچر ہوا۔

ساجد خان پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس لوٹیں گے، جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے متبادل کھلاڑی نہیں مانگا گیا۔

پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے درمیان پہلا ون ڈے آج بیکنہم میں ہو گا۔

پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان شامل ہیں۔

 مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ بھی ایکشن میں نظر آئینگے۔