ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو فیئر ٹرائل کا موقع ملنا چاہئے، سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار

Jan 22, 2026 | 19:01:PM
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو فیئر ٹرائل کا موقع ملنا چاہئے، سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار
کیپشن: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار منظور احمد ججہ نے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرائل کا سامنا کریں گے، یہ دونوں کل افضل مجوکہ کی عدالت میں ٹرائل کا سامنا کریں گے، جج صاحب سے ریکویسٹ ہے کہ انہیں فیئر ٹرائل کا موقع ملنا چاہئے، پتہ چلنا چاہئے کہ انصاف ہوا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی ،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ہمراہ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے منظور ججہ  کاکہناتھا کہ آج بھی ایک رٹ فائل کی جو فکس نہیں ہو سکی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ دلیر لوگ ہیں، ٹرائل کا سامنا کیا، یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں فیئر ٹرائل کا موقع ملنا چاہئے، ہمیں اپنی عدلیہ پر یقین ہے کہ اپنے بہن اور بھائی کو فیئر ٹرائل کا موقع دیں گے۔

منظور ججہ کاکہناتھا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرائل کا سامنا کریں گے، یہ دونوں کل افضل مجوکہ کی عدالت میں ٹرائل کا سامنا کریں گے، کل صبح اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جائیں گے، جج صاحب سے ریکویسٹ ہے کہ انہیں فیئر ٹرائل کا موقع ملنا چاہئے، پتہ چلنا چاہئے کہ انصاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں بسنت سے قبل ہی پتنگ اڑانے پر پابندی عائد! وجہ کیا ہے؟