لاہور کے پارکوں میں پتنگ بازی پرپابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور کے پارکوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی ۔
پی ایچ اے کے تمام زونز ڈائریکٹرز کواس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیاہے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈائریکٹرز اپنے زیر انتظام پارکوں میں پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پارکوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس اور سبزہ زار پر بھی پتنگ بازی کی ممانعت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بسنت منانے کی اجازت والی بلڈنگز کی تفصیلات طلب
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ڈائریکٹرز ذمہ دار ہونگے،احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔