بانی پی ٹی آئی سے آج بھی کوئی ملاقات نہیں کروائی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بھی پی ٹی آئی کے بانی سے کسی ملاقاتی کو ملنے کی اجازت نہیں ملی۔
اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہو گیا ۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے چھ لوگ آئے تھے لیکن ملاقات کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی آج ملاقات نہ ہو سکی۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق احمد تنویر اسلم اور دوسرے پانچ ملاقاتی اڈیالہ جیل والی سڑک پر داہگل چیک پوسٹ پر انتظار کرتے رہے، انہیں وہاں سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
قیدیوں کی ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد وہ سب داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئ۔