عارف والا: 3 سال پرانے قتل کا سُراغ مل گیا، خاتون کی لاش کی باقیات برآمد

Jan 22, 2023 | 11:38:AM
عارف والا: 3 سال پرانے قتل کا سُراغ مل گیا، خاتون کی لاش کی باقیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد احمد) عارف والا کے نواحی گاؤں 33 ای بی میں تین سال پہلے ایک خاتون کا قتل ہوا جس کے بارے میں تفتیش جاری تھی۔

اب عارف والا پولیس نے ملزم کے دوست کی مدد سے ایک احاطہ کے صحن سے خاتون کی 3 سال پرانی لاش کی باقیات برآمد کرلیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق چک 33 ای بی کے رہائشی علی حسین شیخ نے مبینہ طور پر 3 سال پہلے اپنے ایک تعلق والی خاتون کو قتل کیا اور لاش کو احاطہ میں ہی گڑھا کھود کے دفن کر دیا تھا جس کا علم ملزم کیساتھ ساتھ اسکے ایک دوست کو بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، کارروائی کے دوران اے این ایف ٹیم پر فائرنگ، 1 جوان زخمی

پولیس نے ملزم کے دوست کو کسی دوسرے کیس میں گرفتارکیا تو ملزم نے دوران تفتیش اپنے دوست کے کیے ہوئے تین سال پرانے قتل کا انکشاف بھی کردیا۔

پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او رائے خضر حیات نے فرانزک ٹیموں اور نفری کے ہمراہ گڑھا کھود کر لاش کی باقیات قبضہ میں لےلیں اور ضروری کارروائی کا آغاز کردیا۔