آرمی چیف سے کے ٹو سر کرنیوالے کوہ پیماؤں کی ملاقات،تاریخی ریکارڈ پر مبارکباد

Jan 22, 2021 | 19:48:PM
آرمی چیف سے کے ٹو سر کرنیوالے کوہ پیماؤں کی ملاقات،تاریخی ریکارڈ پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کے ٹو چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں نے ملاقات کی،آرمی چیف نے اہم کارنامہ سرانجام دینے والے کوہ پیماؤں کو مبارکباد دی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل باجوہ سے سردیوں میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیماﺅں کی ٹیم نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی،اس موقع پر آرمی چیف نے کوہ پیماﺅں کو ریکارڈ قائم پر مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیماو¿ں نے پرتپاک میزبانی پرپاکستانی عوام سے اظہار تشکرکیا اورتاریخی ریکارڈ بنانے کیلئے سہولتیں فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔