24گھنٹوں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ثمرہ فاطمہ، فاران یامین)24گھنٹوں کے دوران بارش ہوگی یانہیں؟ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے پیشگوئی کردی۔
لاہورکے افق پر سورج کی کرنوں کے ساتھ کم رفتار ہوائیں چلنے لگیں اور درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 13 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کا موسم خشک رہے گا بارش کا امکان نہیں ہے۔
لاہور کی فضا بدستور آلودہ ہے اور شہر میں آلودگی کی شرح 388 ریکارڈکی گئی ہے،آلودگی کے اعتبار سے لاہور بدستور پہلے نمبر پر برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی کی باتیں من گھڑت ہیں: بیرسٹر گوہر
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔