علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی کی باتیں من گھڑت ہیں: بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےکہاہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی سے متعلق باتیں من گھڑت ہیں،پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی، علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔
واضح رہے علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبولیت کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نہیں نکال پارہے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا استعمال ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کی مریم نواز سے ملاقات ؟ شیر افضل مروت نے حیران کن انکشافات کر دئیے
اس بیان کے بعد انہوں نے معذرت کی اور کہا کہ میرے غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خواہ ہوں مگر میرا غصہ جائز ہے، ابھی تک چھوٹی سی جائز ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کروا سکے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ان کا ذاتی معالج دیا جائے۔