نمبر پلیٹس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری، سرکاری پلیٹ لازمی نہیں رہی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کسی بھی نجی دکان یا مستند وینڈر سے بنوا سکتے ہیں اوراب سرکاری طور پر جاری کردہ نمبر پلیٹ لگانا لازمی نہیں ہوگا۔
تاہم شرط یہ ہے کہ پلیٹ کا ڈیزائن، سائز اور فارمیٹ حکومتِ پنجاب کے مقرر کردہ معیار کے مطابق ہو، مقررہ ڈیزائن پر پوری اترنے والی پلیٹ کو قانونی تصور کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ چیکنگ کے دوران شہریوں سے اصل سرکاری نمبر پلیٹ کا مطالبہ نہ کیا جائے اور نہ ہی صرف اس بنیاد پر چالان کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی نارتھ ناظم آبادمیں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق چار زخمی
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور نمبر پلیٹس کی دستیابی کے مسائل کو کم کرنا ہے۔