کراچی نارتھ ناظم آبادمیں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق چار زخمی

Feb 22, 2026 | 08:38:AM
کراچی نارتھ ناظم آبادمیں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق چار زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسامہ ملک )کراچی میں نارتھ ناظم آباد بسم اللہ ریزیڈنسی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اورچار افراد زخمی ہوگئے۔
 دھماکہ صبح چھ بجے کے قریب ہوا جس کے بعد ریسکیو سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے،دھماکے کی آواز دور دورتک سنی گئی،دھماکہ دسویں فلور پر موجود فلیٹ میں ہواجس کے نتیجے میں دو فلیٹ متاثر ہوئے،ریسکیوحکام کے مطابق تمام افراد کو عمارت سے ریسکیو کر لیا گیاہے،دھماکے سے عمارت کی لفٹ کو بھی نقصان پہنچاہے۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل ،ایس ایس پی سنٹرل ،چیف فائر آفیسر اور دیگر ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں اورریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق دھماکا عمارت کی دسویں منزل پرموجود فلیٹ میں ہوا،فلیٹ کے اندر دو گیس سلنڈر موجود تھےجن کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا،مزید جانچ کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے،بی ڈی کی ٹیم شواہد اکٹھے کرکے اس کا تجزیہ کرے گی۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اورواقعہ میں فلیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا،چیف فائر آفیسر کے ایم سی ہمایوں خان کے مطابق فجر کے وقت آگ کی اطلاع ملی،فوری طور پر فائر ٹینڈرز اور اسنارکل موقع پر پہنچے،کچھ لوگوں کو عمارت سے ریسکیو بھی کیا گیا،ایک گھنٹے میں فائر اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا تھا،اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے،فائر ٹینڈرز کی مدد سے ہی آگ کو عمارت کے اندر داخل ہوکر بجھا دیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلی کے مطابق ابتدائی اطلات کے مطابق دھماکہ سلنڈر کا تھا،دھماکے کے نتیجے میں فلیٹ نمبر 1004 اور 1005 متاثر ہوئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز،افغانستان میں دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے ملیامیٹ
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام عمارت کا جائزہ لے رہے ہیں،یہ عمارت نئی تعمیر ہوئی ہے،ایس بی سی اے حکام جو لائحہ عمل طے کریں گےاس کے بعد آگے کا فیصلہ ہوگا۔