PTI والوں نے عمران خان کو جان بوجھ کر جیل میں قید رکھا:فیصل واوڈا

Feb 22, 2025 | 21:07:PM
PTI والوں نے عمران خان کو جان بوجھ کر جیل میں قید رکھا:فیصل واوڈا
کیپشن: تصویر ، گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو سمجھوتے کے تحت جیل میں اندر رکھا۔

کراچی کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس کی ایسو سی ایشن نے خط لکھا کہ یہ لوگ 400 ارب روپے حکومت پاکستان کو دیتے ہیں، میں حیران ہوں کہ ہم کدھر جا رہے ہیں، حکومت کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہ سندھ اور پنجاب کے نوگو علاقوں کیلئے فوج کو بلایا جا رہا ہے، جب ہر چیز کیلئے فوج کو بلایا جاتا ہے تو تعریف بھی تو کریں، ہمارے پاس آرمی چیف ایک ٹیم لیڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہمیں بھلا کرنا ہے، وزیر خزانہ اچھے آدمی ہیں، میں نے ابھی 50 ، 60 ارب کی چوری پکڑی ہے، اس پرکام ہو رہا ہے،کاروباری شخصیت کے طور پر اپنی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے ہی کہہ رہا تھا ٹرمپ کارڈ نہیں چلے گا، پی ٹی آئی والے خود نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، (ن) لیگ کی ضامن ہی پی ٹی آئی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی سیف اللّٰہ خان نے احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بھارت سے لازمی جیتنا چاہیے، علی امین گنڈا پور