ننھا ایس ایچ او  قذافی سٹیڈیم میں پبلک کی توجہ کا مرکز بن گیا

Feb 22, 2024 | 23:47:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) پی ایس ایل کا میچ دیکھنے آیا ننھا ایس ایچ او  قذافی سٹیڈیم میں پبلک کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا میچ دیکھنے کے لئے صرف چیف منسٹر محسن نقوی اور غیر ملکی سفارتکار ہی نہیں آئے بلکہ لاہور کا جونئیر ایس ایچ او  ارسلان بھی میچ دیکھنے کے لئے یونیفارم میں ملبوس ہو کر سٹیڈیم پہنچا ہوا تھا۔  

لاہور پولیس کے ایک اہلکار  اپنے پانچ سالہ بیٹے ارسلان کو میچ دکھانے کے لئے ٹکٹ خرید کر قذافی سٹیڈیم لائے۔ ارسلان نے اپنا پسندیدہ لباس زیب تن کر رکھا تھا جو پنجاب پولیس کی یونیفارم ہے۔ انہوں نے ایس ایچ او کی وردی پہن رکھی تھی۔ پانچ سالہ ایس ایچ او ارسان شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے۔  ننھے ارسلان سے چینل ٹوئنٹی فور نیوز س کے نمائندہ نے بھی گفتگو کی۔ ارسلان نے بتایا کہ وہ بڑے ہو کر پولیس افسر بننا چاہتے ہیں۔