ضمانتوں کے بعد جیل بچو تحریک ہوتی ہے، جیل بھرو نہیں: مریم اورنگزیب

Feb 22, 2023 | 13:58:PM
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو بات کرتے شرم نہیں آتی، ضمانتوں کے بعد جیل بچو تحریک ہوتی ہے، جیل بھرو نہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو بات کرتے شرم نہیں آتی، ضمانتوں کے بعد جیل بچو تحریک ہوتی ہے، جیل بھرو نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسی جیل بھرو تحریک ہے، جس کا لیڈر زمان پارک میں بیٹھا ہوا ہے، یہ تماشا بند ہونا چاہیے، ملک میں جب بھی کوئی بہتری آتی ہے، عمران خان تماشا لگا لیتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے، آپ کیخلاف چارج شیٹ ہے، عمران خان آپ مجرم ہیں، عمران خان فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں پیش نہیں ہوئے، عمران خان اس لئے پیش نہیں ہوتے کیونکہ وہ چور ہیں۔