گاؤں سے آئے لوگ ہیں! سادہ زندگی گزارنا پسند ہے، شاداب خان

Feb 22, 2023 | 13:13:PM
گاؤں سے آئے لوگ ہیں! سادہ زندگی گزارنا پسند ہے، شاداب خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، سادہ زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سب کچھ دیکر آزماتا ہے، اس لیے کوشش ہوتی ہے کہ سادہ زندگی گزاروں، اللہ نے عزت دی ہے اسکا سوال بھی ہوگا۔

View this post on Instagram

A post shared by Hina????shah (@hina_shah07)

انہوں نے کہا کہ گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، اس لیے سادہ زندگی کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں! گھر جاکر وہی زمین پر سوتا ہوں اس پر مجھے سکون ملتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں آج بھی ویسا ہی رہوں۔

شاداب خان نے کہا کہ مجھ میں اداکاری یا دکھاوا نہیں، ہر انسان برابر ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں کچھ دیکھ کر عطاء کیا ہے یوں غرور تکبر کیسے ہوگا؟۔