ساؤتھ افریقا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Feb 22, 2023 | 12:11:PM
ساؤتھ افریقا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کیپشن: فاتح ٹیم کی کھلاڑی لورا وولوارڈٹ میچ میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ساؤتھ افریقا ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں اسے انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے گروپ 1 کے میچ میں ساؤتھ افریقا نے بنگلا دیشی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، فاتح ٹیم کی کھلاڑی لورا وولوارڈٹ میچ میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

میگا ایونٹ کے 20 ویں میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے، کپتان نگار سلطانہ 30 اور سوبھانہ موستری 27 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہیں، ماریزان کیپ اور آیا بونگا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقا نے 17.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 117 رنز بنا کر 10 وکٹوں سے فتح سمیٹ لی، اوپنرز لورا وولوارڈٹ 66 اور تزمین برٹس 50 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

فاتح ٹیم کی کھلاڑی لورا وولوارڈٹ میچ میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔