عوام کیلئے خوشخبری ۔لرنر لائسنس بھی گھر بیٹھے بنوائیں

Feb 22, 2022 | 15:51:PM
ڈرائیونگ لائسنس، شہری، آن لائن، ٹریفک پولیس، اپڈیشن، مراسلہ، پی آئی ٹی بی
کیپشن: لرنر لائسنس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈرائیونگ لائسنس کی رینیول کے بعد اب لرنر لائسنس بھی شہری آن لائن بنوا سکیں گے۔ لرنر لائسنس کا حصول آسان بنانے کےلئے ٹریفک پولیس نے امیدوار کو گھر بیٹھے خود لائسنس بنانے کےلئے آن لائن سسٹم میں اپڈیشن کرنے کےلئے مراسلہ پی آئی ٹی بی کو بھجوادیا۔

 ٹریفک پولیس نے لرنر لائسنس آن لائن بنوانے کےلئے پی آئی ٹی بی کو سسٹم میں اصلاحات کا مراسلہ بھجوادیاہے۔شہری گھر بیٹھ کرخود آن لائن کوائف جمع کروا کرلرنر لائسنس بنوا سکیں گے،ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں شہریوں کو آن لائن لرنرلائسنس بنوانے کے لئے اضافی سہولیات شامل کی جائیں،  

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں  آن لائن فارم،فیس کیلکولیٹر،فیس چالان کےلئے سسٹم مین اپڈیشن کی جائے۔

سسٹم میں درخواست دہندہ کو آئی ڈی کارڈ اورتصاویراپلوڈ کرنے کی سہولت دی جائے۔شہری متعلقہ سسٹم میں اپنے ضلعی کومنتخب کرکے دیگر کوائف آن لائن جمع کروانے کےاضافی پوائنٹس شامل کئے جائیں۔ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرنے پی آئی ٹی بی کواصلاحات کرکے ٹریفک ہیڈ کوارٹر اگاہ کرنےکامراسلہ بھجوا دیا۔
 یہ بھی پڑھیںدلہن کو شادی سے پہلے اوباشوں نے اغوا کر لیا۔اجتماعی زیادتیْ۔21 دن تک قید رکھا