خلیل الرحمان قمر کیس میں اہم پیشرفت، آمنہ عروج کی ضمانت خارج

Dec 22, 2025 | 13:15:PM
خلیل الرحمان قمر کیس میں اہم پیشرفت، آمنہ عروج کی ضمانت خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کیس میں آمنہ عروج کی ضمانت خارج ہوگئی۔
 ضلع کچہری لاہور میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ نے مدعی کی جانب سے اس مقدمے میں دلائل دیے۔
ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ ایک سال تین ماہ کی تاخیر سے درج کیا گیا اور ملزمہ کا اس کیس میں کوئی کردار نہیں ہے، یہ مقدمہ سزا کی معطلی کے بعد درج کیا گیا تھا لیکن پراسیکیوٹر نے مختلف دلائل دیئے اور کہا کہ ملزمہ نے ویڈیو بنوانے اور وائرل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی،اہم شخصیت کی ن لیگ میں شمولیت
پراسکیوٹر نے مزید بتایا کہ شریک ملزمان کو صرف سہولت کاری کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور ملزمہ کے خلاف ریکارڈ پر موجود ثبوت نے اس کیس کو مضبوط کیا۔
عدالت نے اس کیس کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی، یہ مقدمہ این سی سی آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔
۔