پاسپورٹ بنوانے کیلئےدرخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔
محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرادیا گیاہے ،اب پاکستان اوردنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔
ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پرہیڈ کوارٹرز میں خصوصی 24/7 مانیٹرنگ روم قائم کردیا گیاہے، ڈیجیٹل اینٹگریٹڈ ڈیش بورڈ سے ڈیلی آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:چینی کمپنی کا ملازمین کو بونس کے بجائے کروڑوں کے فلیٹس کا تحفہ
نئے سسٹم کے تحت پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جائے گی، نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ دفاتر میں رش کی بھی خودکار نشاندہی کی جا سکے گی۔
جدید مانیٹرنگ سسٹم سے سٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مانیٹر کیا جائے گا، نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم کے تحت بیک لاگ اور مشینری اسٹیٹس بھی مانیٹر ہوگا۔