آزادکشمیر؛12 ربیع الاول کو تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،سرکلر جاری

Aug 22, 2025 | 23:24:PM
آزادکشمیر؛12 ربیع الاول کو تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،سرکلر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہدبشیرچودھری)آزادکشمیر میں ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

سرکلر کے مطابق 12 ربیع الاول کو تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،طلبہ اور سکاؤٹس ریاست بھر میں جلوس و ریلیوں میں شریک ہوں گے۔

تعلیمی اداروں میں سجاوٹ اور چراغاں کیا جائے گا،اس کے علاوہ کوئز، تقریری، نعت و قرأت کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

جاری سرکلر کے مطابق ضلعی و ڈویژن سطح پر مقابلے 10 ربیع الاول تک مکمل ہوں گے،طالبات کے پروگرام صرف ڈویژن سطح پر منعقد ہوں گے،اساتذہ کی شمولیت لازمی قراردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملائیشیا سے شادی کیلئے آنیوالا بونیر کا رہائشی نور محمدجس نے خاندان کے 24 جنازے اٹھائے