علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا

Aug 22, 2025 | 14:43:PM
علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو حراست میں لے لیا۔

علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو گاڑی روک کر حراست میں لیا گیا، علیمہ خان کے ایک بیٹے شاہ ریز عظیم کو پولیس نے کل گرفتار کیا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑیاں ساتھ تھیں لیکن سادہ کپڑوں میں اہلکاروں نے علیمہ خان کے بیٹے کی گاڑی روکی اور زبردستی اُٹھا کر لے گئے۔

بیٹے کی گرفتاری کے وقت گاڑی علیمہ خان کے شوہر چلا رہے تھے۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

  یہ بھی پڑھیں:بھارت  سے جنگ بندی، اسحاق ڈار کے  انکشاف نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی جانب سے 30 روزہ ریمانڈ کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہ ریز عظیم کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

پولیس نے ملزم سے ریکوری کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جس کی سلمان اکرم راجہ نے شدید مخالفت کی۔

پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو 9 مئی کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں سپلیمنٹری بیان میں نامزد کیا گیا، ملزم کو کل گرفتار کیا، جس سے فون اور دیگر چیزیں ابھی ریکوری کرنی ہیں۔