سندھ : موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری،قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں

Aug 22, 2025 | 11:56:AM
سندھ : موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری،قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر سندھ نے موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دیدی ؎

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی، بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر مزید سخت شرائط عائد کردی گئیں، قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025ء کی آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت منظوری دیدی، جس کے بعد بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی گئی ہے، موٹر وہیکلز بل کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

بل کے مطابق ہیوی وہیکلز کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر مزید شرائط عائد کردی گئی ہیں، ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس کیلئے پری لائسنس ٹریننگ کورس لازمی قرار دیا گیا ہے۔