خیبرپختونخوا حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

Aug 22, 2025 | 11:40:AM
خیبرپختونخوا حکومت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا حکومت نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سمیت دیگر کاموں میں ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہوتی ہے، مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد حکومت کے پاس ایک ہیلی کاپٹر رہ گیا ہے۔

یاد رہے کہ 15 اگست کو باجوڑ ریلیف آپریشن کے دوران سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیلئے پیکج کی منظوری دے دی ہے، ان شہداء کے لواحقین کو پولیس کے برابر کا شہداء پیکج دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹس کے لواحقین کو 2،2 کروڑ روپے کا پیکج دیا جائے گا، ہیلی کاپٹر کے عملے کے پانچوں افراد کنٹریکٹ ملازمین تھے۔

  یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ

ذرائع کے مطابق دونوں پائلٹس کے ورثاء کو اسکیل 19 پولیس افسر کے شہداء پیکج کے برابر پیکج دیا جائے گا۔ پائلٹس میں کرنل (ر) شاہد سلطان اور آفتاب شامل ہیں۔

فلائٹ انجینئر سلیم کے ورثاء کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا شہدا پیکج دیا جائے گا، دو کریو چیفس کے لواحقین کو ایک،ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں موجود عملے نے دوسروں کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانی سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہداء کے لواحقین کو خصوصی پیکج دینے کی منظوری دی اور صوبائی حکومت شہداء کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔