"میں صرف اپنی ہی پسندیدہ ہوں"،کرن اشفاق کی نئی وائرل تصویر توجہ کا مرکز بن گئی

Aug 22, 2023 | 19:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق کرن اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر جس میں اداکارہ کو"جاپانی ولیج" نامی سیاحتی مقام میں کھڑے ہو کر پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے فوٹو کے کیپشن میں لکھا کہ"میں اپنے بارے میں فکر مند ہوں کیونکہ میں صرف خود کی ہی پسندیدہ ہوں۔"

انہوں نے کیپشن میں کوالا لمپور کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ملائیشیا میں ہیں۔ کرن اشفاق اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ ہیں اور دونوں میں گزشتہ سال طلاق ہوئی جس کی وجہ تاحال کسی کو نہیں معلوم۔ دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

رواں سال فروری میں سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اداکارہ نے سوال کرنے والوں کو مشورہ دیا تھا کہ طلاق کا سبب ان سے نہیں بلکہ عمران اشرف سے معلوم کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی انتہائی پُرسکون ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مایا خان نے 5 ماہ میں 6 عمرے کیسے کئے؟ ایمان افروزواقعہ سنادیا

ایک مداح نے ان سے پوچھا تھا کہ ان کی طلاق کا سبب کیا تھا وہ تو انہیں مثالی جوڑا سمجھتے تھے؟ جس پر کرن اشفاق نے جواب دیا تھا کہ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی۔