ہدایتکار سید نور کی نئی فلم ’للکارا سنگھ‘ کی عکسبندی لاہور میں جاری 

Aug 22, 2023 | 00:57:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار سید نور کی نئی فلم ’للکارا سنگھ‘ کی عکسبندی ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم کی شوٹنگ آج لاہور کے پیکجز مال میں بھی ہوئی جہاں اداکار عیسی علی پر فلم کے سین فلم بند کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: ساحر علی بگا کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

نوجوان فنکار اور اداکار عیسیٰ علی مشہور اداکار شان شاہد کے بھانجے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم ’للکارا سنگھ‘ اسی سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔