شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات،علاقائی صورتحال اورمذاکرات پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور امن کوششوں کے بیچ پاکستان کے متحرک ثالثی کردار کے تناظر میں ایران کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی اقدامات اور مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی۔
Amb. Reza Amiri Moghadam, Ambassador of the Islamic Republic of Iran, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on 22.4.2026 to discuss the ongoing regional situation and peace efforts. pic.twitter.com/GpQLmw12dy
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 22, 2026
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔
پاکستان اس پورے عمل میں ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے اور اسلام آباد کی جانب سے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے مسلسل رابطے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! اسٹار کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق