لوئر دیر: پک اپ گاڑی کو حادثہ ، خاتون جاں بحق, 11 افراد شدید زخمی

Apr 22, 2024 | 19:58:PM
لوئر دیر: پک اپ گاڑی کو حادثہ ، خاتون جاں بحق, 11 افراد شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز ) خیبر  پختونخوا کے ضلع  لوئر دیر میں پک اپ  گاڑ ی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 4 بچوں سمیت کل 11 افراد شدید زخمی  ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  لوئر دیر کے علاقے  اسبنڑ شوڑشینگ میں پک اپ  گاڑی حادثے کا شکار ہو کر  گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے چکدرہ ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے ہدایت پر 4 شدید زخمی بچوں کو بٹ خیلہ اور 3 شدید زخمیوں کو ریسکیو ہیلتھ ریفرل ایمبولینسیز میں سوات ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ کے حوالے سے عدالتوں میں جائیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا