سینیٹ کے حوالے سے عدالتوں میں جائیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Apr 22, 2024 | 18:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سینیٹ کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ جائیں گے،میں اس سیٹ پر بیٹھ کر خوش نہیں اپنا حق وفاق سے ضرور لوں گا میرے ساتھ بدمعاشی کی ضرورت نہیں،وجہ یہی کہ ضمنی الیکشن میں نہ کمپین ہوئی  نا کچھ اور سیٹ جیت گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بیرسٹر  محمد علی سیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا کے اہلکاروں کے بنا کوئی چوری نہیں کر سکتا واپڈا خود چور ہے،اٹھارویں ترمیم پر اگر کہیں اتر آیا اور اس ترمیم کا اختیار شروع کر دیا تو بہت برا ہوگا،ان کا کہناتھا کہ 8 فروری کو بدترین دھاندلی ہوئی اس ضمنی الیکشن میں اسی دھاندلی کو دہرایا گیا،مزید اس نظام کو خراب کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہمارے صوبہ میں الیکشن ہوا کوئی ثابت کر دے کہ ہم نے اپنے امیدوار کو سپورٹ کیا ہو،ہم نے اپنے امیدوار کے لئے کوئی حکومتی مشینری نہیں استعمال کی،باجوڑ الیکشن میں آزاد امیدوار نے عمران خان کی تصویر لگائی لیکن ہم نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی،عوام کو پورا حق دیا کہ ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں عوام نے الیکشن کا احترام کیا،ضمنی الیکشن میں دو نمبری ہم بھی کر سکتے تھے لیکن ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہ لیتے ہوئے فری اینڈ فیئر الیکشن کروایا۔

علی امین گنڈا پور کا کہناتھا کہ وفاق کی طرف سے ایک لیٹر آیا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی چوری ہو رہی ہے،ہم ان کو ویلکم کرتے ہیں آئیں ہمارے ساتھ بیٹھے اس معاملے پر بات کرنے کو تیار ہے،ان کے لیٹر لکھنے سے پہلے ہی ایف آئی آر کرنا شروع کر دی ہے اگر بات چیت کا موڈ نہیں تھا تو ڈائریکٹ ایف آئی آر کرتے،ان کا مزید کہناتھا کہ 15 سو دس ارب روپے کا قرضہ وفاق پر ہے تو یہ بدمعاشی نہ کی جائے،پاکستان کیلئے خیبرپختونخوا نے قربانیاں دی ہیں ہمارے صوبے کے خلاف ایسے الفاظ نہ استعمال کیا جائیں،واپڈا خود چور ہے واپڈا کے ملازمین چور ہیں ہمارے خیبرپختونخوا کی عوام چور نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم آگے سسٹم کو چلا رہے ہیں ہمیں تنگ نہ  کیا جائے،یہاں ہماری حکومت ہے بشریٰ بی بی کا علاج کہیں ہو رہا ہے تو ان کا علاج یہاں پر کروایا جائے،ان کا کہناتھا کہ ہمارا جو جائز حق ہے وہ لیکر رہیں گے اس کیلئے ہمیں پر امن احتجاج کرنے کا بھرپور حق  حاصل ہے،ہماری برداشت کا پارہ لبریز ہو رہا ہے ہمیں بار بار نہ چھیڑا جائے،علی امین گنڈاپور نے کہاکہ غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر وفاق ہمیں تنگ کر رہے ہیں،بار بار مہنگائی ہو رہی ہے جو ملک کے حالات آپ لوگوں نے بنائے ہیں اس کو دیکھیں عوام کو ریلیف دیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ فارم 45 کے چوروں نے جو ملک کا برا حال کیا ہوا ہے اس پر فوکس کریں،آئین کے ساتھ کھلواڑ کر کے ہماری سیٹیں کسی اور کو دی جا رہی ہیں،ہماری پارٹی نے سخت حالات دیکھے پارٹی ورکرز نے جیلیں گزاری ہیں ان کے بچوں کو گرفتار کیا گیا،باجوڑ میں میرا بندہ ہارا ہے ہم اپنے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں، جتنی بھی فیک ایف آئی آر تھیں ہم پر وہ سب ختم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی سنی گئی