علی امین گنڈاپور خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھے، عظمیٰ بخاری 

Apr 06, 2024 | 15:13:PM
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھیں۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 10 سالہ حکومت میں کے پی ایک ہزار ارب سے زائد کا مقروض ہو گیا ہے، خیبر پختونخوا میں ان کے پاس تنخواہیں ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں، یہ ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے 10 ہزار مستحقین کی مالی امداد کا اعلان کیا، اب معذرت کر لی، انہوں نے اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یوٹرن لیا۔  بانی پی ٹی آئی نے بھی ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا تھا، 50 لاکھ گھروں کے نعرے کو سیاسی نعرہ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف تین روزہ غیر ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ 

اُن کا مزید کہنا تھا  کہ یہ مریم نواز سے متعلق تعصب اور بغض کا اظہار کر سکتے ہیں، مریم نواز نے رمضان پیکج کے تحت 64 لاکھ خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا۔  مریم نواز نے 10 ہزار مسیحی خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کی، وزیر اعلیٰ ہنجاب نے 700 ہندو خاندانوں میں بھی امداد تقسیم کی۔