افغانستان میں دوسرے روز بھی دھماکے، 40 افرادجاں بحق،50زخمی 

Apr 22, 2022 | 22:41:PM
کندوز، مسجد ،دھماکہ
کیپشن: کندوز کی مسجد میں دھماکہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان مسلسل دوسرے روز بھی دھماکوں سے گونج اٹھا, صوبہ قندوز میں ایک خودکش بم دھماکے اور ایک سائیکل میں نصب بم کے پھٹنے سے 40 افرادجاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں ایک جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران مبینہ طورپر خودکش بم دھماکہ میں36 نمازی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک واقعہ مرکزی شہر قندوز میں پیش آیا جہاں سائیکل میں نصب بم پھٹنے کے باعث 4افغان شہری جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 50دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں مولوی سکندرنامی جامع مسجدمیں نماز جمعہ کے دوران زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں افغان شہری جاں بحق و زخمی ہوگئے ۔محکمہ اطلاعات کے ضلعی سربراہ مطیع اللہ روحانی نے دھماکہ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزیدتفصیلات نہیں بتائیں۔مقامی طالبان کمانڈر قاری بدری کے مطابق دھماکہ میں 20 نمازی جاں بحق و زخمی ہوگئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں ہلاکتوں کی تعداد40 بتائی ہے جبکہ 50 دیگرنمازی زخمی ہوگئے۔فوری طورپر دھماکہ کی نوعیت کے بارے معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ۔ادھرایک اور دھماکہ صوبائی دارالحکومت قندوز شہر میں ایک سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا ۔ سرکاری خبررساں ادارے نے محکمہ اطلاعات کے صوبائی سربراہ قاری عبیداللہ عابد کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ عین اس قت ہوا جب سڑک پر ایک کار گزررہی تھی جس کے نتیجے میں 4 شہری جاں بحق اور سکول کے تین بچوں سمیت22 دیگر زخمی ہوگئے جن میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یادرہے کہ ایک روز قبل قندوز شہر میں بھی ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں 4 افغان شہری جاں بحق اور 11 دیگر زخمی ہوگئے تھے جبکہ صوبہ بلخ کے صدر مقام مزارشریف کی مسجد میں بھی نماز ظہر سے کچھ دیر قبل زورداردھماکہ ہوا تھا جس میں تقریباً50 نمازی لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ 90 سے زائد زخمی بھی ہوگئے تھے۔دریں اثناءکل مزارشریف میں مسجد میں ہونے والے دھماکہ کے خلاف سینکڑوں مقامی افراد نے نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کے سپورٹرز نے فواد چودھری کی کلاس لے لی ، مگر کیوں؟