افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

Apr 22, 2021 | 17:24:PM
افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارا واحد مقصد پر امن، خودمختار، جمہوری ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کی جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل ، دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون میں اضافہ اور دونوں برادر ممالک کے مابین موثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک میں امن ہونے سے خطے میں امن کی فضاءقائم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری