وزیراعلیٰ کاسیلاب زدہ علاقوں میں چا رہ مہنگا ہونے کی خبروں کا نوٹس
سائلج ونڈااورچارے کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد، طاہر جودھیانہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چا رہ مہنگا ہونے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کیلئے چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے سیلاب زدہ علاقوں میں لائیوسٹاک ریسکیو کے بارے میں بریفنگ دی اوربتایاکہ پنجاب بھر میں سیلاب سے 4.7ملین مویشی متاثر ہوئے،
22 لاکھ مویشیوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،سیلاب زدہ علاقوں میں 5لاکھ مویشیوں کا علاج کیاگیااور20لاکھ مویشیوں کی ویکسینیشن کی گئی جبکہ سیلاب کے دوران 824مویشیوں کی گمشدگی کی رپورٹ ملی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب نے کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے جدید منصوبہ پیش کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں سائلج ونڈااورچارے کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔
بہاولپور میں سیلاب کے دوران چارہ جات کی فصلیں تباہ ہونے سے قیمتیں بڑھ گئی ہیں، سبز چارہ ڈھائی سو فی من سے بڑھ کر 6 سواور خشک چارہ 5 سو سے بڑھ کر 1 ہزار روپے فی من ہو گیا ہے۔