اداکارہ فضا علی کی بیٹی فرال والدہ کے نقشے قدم پر چل پڑیں

Sep 21, 2023 | 22:52:PM
 اداکارہ فضا علی کی بیٹی فرال والدہ کے نقشے قدم پر چل پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستانی معروف اداکارہ فضا علی کی بیٹی فرال نے والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ماڈلنگ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ  فضا علی کی بیٹی نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا،جو اپنے پہلے پراجیکٹ میں مصروف ہیں،فضا علی ان دنوں اپنے دو نئے گانوں "شالا پیار کسے نال نہ ہووے" اور"خیراں" کی وڈیو بنانے میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ مانسہرہ میں جاری ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

فضا علی کی بیٹی فرال کو "خیراں"میں ماڈل کاسٹ کیا گیا ہے،ان وڈیوز کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ہیں جن کا شمار معروف سینماٹو گرافرز میں ہوتا ہے۔

فضا علی نے بتایا کہ""خیراں"کے سٹوری بورڈ کی مناسبت سے ہی اس میں فرال کو کاسٹ کیا گیا ہے جس نے بہت محنت سے کام کیا ہے۔