سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اضافہ

Sep 21, 2023 | 19:04:PM
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فراز رمضان) سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اضافہ ہو گیا۔

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ 24 قیراط سونا 2 لاکھ 20 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا جبکہ 22 قیراط سونا 2 لاکھ  ایک ہزار 6 سو 67 روپے فی تولہ فروخت ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی حکمت عملی کام کر گئی ،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خوشخبری آ گئی

24 قیراط سونا 18 ہزار 800 روپے فی گرام ہو گیا اور 22 قیراط سونا 17 ہزار 200 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا۔ سونا مہنگا ہونے سے خریداروں کی قوت خرید متاثر ہونے لگی۔