حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنیکا اعلان

Sep 21, 2022 | 23:26:PM
حکومت، کسان اتحاد، نمائندوں، مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم
کیپشن: اسلام آباد میں کسان احتجاج کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت اور کسان اتحاد کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیا ب ہو گئے جس پر کسانوں نے احتجاج ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کے نمائندوں اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے درمیان مذاکرات ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئے جو کامیاب رہے،وزیر داخلہ نے کسان اتحاد کے قائدین کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی،وزیرداخلہ کی یقین دہانی پر کسان اتحاد نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا،رانا ثنا اللہ نے احتجاج ختم کرنے پرکسان اتحاد کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ،کسان اتحاد کے نمائندوں کی وزیراعظم سے 28 ستمبر کو ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی