’73 سال کا نوجوان، سالگرہ مبارک پاپا۔‘عالیہ بھٹ کا مہیش بھٹ کیلئے پیغام

Sep 21, 2021 | 17:57:PM
عالیہ بھٹ،کا ،والد ،کی سالگرہ،پر ،پیغام
کیپشن: مہیش بھٹ ،عالیہ بھٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ہے ناں حیرت کی بات کہ مہیش بھٹ کی 73 ویں سالگرہ پر ان کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ نے انہیں ’73 برس کا نوجوان‘ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ نے مہیش بھٹ کی سالگرہ پر ایک چھوٹی سی برتھ ڈے پارٹی کا انعقاد کیا جس میں رنبیر کپور بھی شریک ہوئے۔ اداکارہ نے اپنے والد کی 73 ویں سالگرہ کی پارٹی سے خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

کیپشن میں عالیہ بھٹ نے لکھا کہ ’73 سال کا نوجوان، سالگرہ مبارک پاپا۔ پوجا بھٹ نے بھی سالگرہ کی تقریب سے تصاویر شیئر کیں ، انسٹاگرام ہینڈل پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوجا نے لکھا ، ’سالگرہ مناتا نوجوان، لیکن پیچھے بیٹھی لڑکی کو بھی دیکھنا نہ بھولیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Pooja B (@poojab1972)

یہ بھی پڑھیں:شوہر کی رہائی کے بعد شلپاشیٹھی بھی میدان میں آگئیں